Thursday, April 18, 2024

عمران خان نے پارلیمنٹ کے وزیراعظم چیمبر میں مستقل ڈیرے ڈال لئے

عمران خان نے پارلیمنٹ کے وزیراعظم چیمبر میں مستقل ڈیرے ڈال لئے
June 18, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن سے دو دو ہاتھ کرنے کیلئے عمران خان نے بھی  کمر کس لی ، وزیراعظم عمران خان  نے پارلیمانی سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ، وہ  بجٹ سیشن کے دوران  باقاعدگی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں موجود رہیں گے ،اتحادی جماعتوں سے میل ملاقاتیں جاری رکھیں گے،ضرورت پڑنے پر وزیراعظم اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمان میں متحرک ہونے کا فیصلہ کر لیا ، تمام ارکان کو بھی بجٹ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی ۔ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی سرگرمیاں تیز ہوئیں  تو حکومت بھی سیاسی مصلحتوں کو بلائے طاق رکھ کر کمر کس کے میدان میں اُتر آئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے  پارلیمانی امور کو اپنے ہاتھوں میں لینے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس میں باقاعدگی سے آئیں گے، وزیر اعظم بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ ہاوس میں اپنے چیمبر میں موجود رہیں گے۔ وزیر اعظم چیمبر میں پی ٹی آئی اور اتحادی ارکان سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے ، وہ ضرورت پڑنے پر قومی اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت بھی کریں گے، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ حکمران جماعت کی جانب سے اپوزیشن کو اس کے روئیے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔