Saturday, April 20, 2024

عمران خان نے ٹربیونل کے ممبر یوسف گبول سمیت تحریک انصاف کے 6رہنماؤں کی رکنیت معطل کردی

عمران خان نے ٹربیونل کے ممبر یوسف گبول سمیت تحریک انصاف کے 6رہنماؤں کی رکنیت معطل کردی
June 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان نے  پی ٹی آئی کے تحلیل شدہ ٹربیونل کے فیصلے کا سخت نوٹس لے لیا  ،عمران خان نے ٹربیونل کے ممبر یوسف گبول سمیت تحریک انصاف کے چھ رہنماؤں کی رکنیت معطل کر دی۔ تفصیلات  کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے تحلیل شدہ ٹربیونل کے فیصلے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ٹربیونل کے ممبر یوسف گبول کی رکنیت معطل کر دی ہے ۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے دیگر پانچ رہنماؤں کی رکنیت بھی معطل کر دی ہے جن میں  سلیم جان ،زاہد حسین ،جہانگیر رحمان ،ریاض بشیر اور اعجاز منہاس شامل ہیں ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رہنماؤں نے پارٹی قیادت پر بلاجواز الزامات لگائے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ٹربیونل تحلیل کر دیا گیا ہے  ،اسکا اب کوئی وجود نہیں ۔