Thursday, April 25, 2024

عمران خان نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

عمران خان نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
January 7, 2017

 لودھراں(92نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق سے استعفے کا مطالبہ کر دیا کہتے ہیں لودھراں ٹرین حادثہ غفلت کا نتیجہ ہے ۔ نواز شریف نے لودھراں کے لئے اعلان کردہ امداد دی ہوتی تو یہ خوفناک  حادثہ نہ ہوتا ۔ چھوٹے ڈاکوؤں پر ہاتھ ڈالنے سے ملک میں کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ۔

تفصیلات کےمطابق  عمران خان پہنچے لودھراں جہاں اُنہوں نے  ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی گھر کے چار بچوں کی المناک موت پرتعزیت کی اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  جہاں اُنہوں نے  ٹرین حادثے کو غفلت کا نتیجہ قرار دیا وہیں خواجہ سعد رفیق سے استعفے کا مطالبہ بھی کر دیا۔  عمران خان یہاں بھی نواز شریف کو نہ بھولے اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا بولے کے نوازشریف نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ کمایا۔ عمران خان نے کہا کہ نیب بڑےڈاکوؤں پر ہاتھ نہیں ڈال رہاچھوٹے ڈاکو پکڑےنے سے کرپشن ختم نہیں ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ڈھائی ارب لودھراں میں لگانے کا اعلان کیا تھا اگرریلوے کراسنگ پر پیسہ خرچ کیا ہوتا تو کمیونکیشن سسٹم بہتر ہو جاتا  اور یقیناً حادثے سے بچا جا سکتا تھا۔