Thursday, April 25, 2024

عمران خان نے وزیراعظم کی سپریم کورٹ طلبی کو خوش آئند قرار دیدیا

عمران خان نے وزیراعظم کی سپریم کورٹ طلبی کو خوش آئند قرار دیدیا
October 20, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا معاملہ انتہائی سنگین ہے۔ احتساب چاہتے ہیں۔ دو نومبر کو اگر روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ بادشاہ کو قانون کے تابع لانے سے نئی روایت بنی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو قانون کے نیچے ہوتا ہے مگر ملک میں ایسا کچھ نہیں لیکن بادشاہ کو قانون کے نیچے لانا خوش آئند قدم ہے۔ پارلیمنٹ سے چیزیں چھپائی جا رہی تھیں۔ آج پاکستان کی جمہوریت کا تاریخی دن ہے۔ سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو طلب کیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کیس چلنے کا مطلب یہ نہیں کہ احتجاج چھوڑ دیں۔ سوا تین سال سے ہمارے دو مقدمے بھی التو اکا شکار ہیں۔ دھاندلی کرنے والے ہی کرپشن کرتے ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ادارے مضبوط ہوں تو کرپشن کم ہوتی ہے۔ ملک میں تبدیلی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔