Friday, May 17, 2024

عمران خان نے نیب کیسز سے آصف زرداری کی بریت کو مک مکا قرار دیا

عمران خان نے نیب کیسز سے آصف زرداری کی بریت کو مک مکا قرار دیا
August 27, 2017

لاہور (92 نیوز) عمران خان نے نوازشریف کیساتھ ساتھ آصف علی زرداری کو بھی نشانے پر رکھ لیا۔ کہتے ہیں نیب کیسز پر دونوں جماعتوں نے مک مکا کر لیا ہے۔ انہوں نے این اے ایک سو بیس کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کی اجازت نہ ملنے پر ناراضی ظاہرکرتے ہوئے آٹھ ستمبرکو لاہورمیں جلسے کا اعلان کردیا۔

لاہورمیں میڈیا سے بات چیت میں عمران خان نے ایک تیر کیساتھ دو شکار کئے اور نواز شریف کیساتھ آصف زرداری کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے نیب کیسز سے آصف زرداری کی بریت کو مک مکا قرار دیا۔

عمران خان نے کہا مریم نواز نے وزیر اعلی ہاوس میں میٹنگ بلائی۔ الیکشن کمیشن کیوں نہیں دیکھ رہا۔ میرے پاس کوئی ریاستی عہدہ نہیں پھر بھی مہم سے روکا جا رہا ہے۔

عمران خان حلقہ این اے ایک سو بیس اور ایک سو بائیس میں فرق رکھنا بھول گئے، جس پر صحافیوں نے ان کی توجہ مبذول کرائی۔

عمران خان نے نجم سیٹھی کے بطور چیئرمین پی سی بی انتخاب کو نوازشریف کا انعام قراردیا۔