Monday, September 16, 2024

عمران خان نے نوازشریف کو پانچ مطالبات پیش کر دیے

عمران خان نے نوازشریف کو پانچ مطالبات پیش کر دیے
February 7, 2016
ڈیرہ مراد جمالی (92نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت کے سامنے پانچ مطالبات رکھ دیے۔ انہوں نے کہا مطالبات پورے نہ کیے گئے تو پھر سڑکوں پر نکلیں گے۔ پھر ہو گا دھرنا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان ڈیرہ مراد جمالی میں جلسہ سے خطاب کے دوران حکمرانوں پر خوب برسے۔ کپتان نے حکومت کو پانچ مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے، ڈیزل کی قیمت میں بیس روپے فی لٹر اور بجلی کی قیمت میں تین روپے فی یونٹ کمی کرے۔ گیس پر اضافی ٹیکس اور بجلی پر لگائے گئے نئے ٹیکس واپس لیے جائیں۔ کپتان نے کہا کہ سٹیل مل کے ملازمین کو پانچ ماہ کی تنخواہ اور ایف بی آر کو خودمختار ادارہ بنایا جائے۔ عمران خان نے مطالبات پورے نہ کرنے کی صورت میں ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کی دھمکی بھی دے ڈالی۔ اب دیکھیے یہ پرامن احتجاج کب ہو گا۔