Saturday, April 20, 2024

عمران خان نے نواز شریف کیلئے گلدستہ بھجوا دیا‘ نیک خواہشات کا اظہار

عمران خان نے نواز شریف کیلئے گلدستہ بھجوا دیا‘ نیک خواہشات کا اظہار
May 31, 2016
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کو لندن میں کامیاب آپریشن کے بعد گلدستہ بھیج دیا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے وزیراعظم کے لیے جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک خواہشات کا پیغام بھی بھیجا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیاسی اختلافات کو پس پشت رکھتے ہوئے لندن میں وزیر اعظم کے دل کا بائی پاس آپریشن کامیاب ہونے پر گلدستہ بھیجا ہے اور نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا ہے۔ گلدستہ لندن میں عمران خان کے قریبی دوست نے اسپتال پہنچایا۔ واضح رہے کہ عمران خان جب بیمار ہوئے تھے تو نواز شریف نے بھی ان کے لیے شوکت خانم میں پھول بھجوائے تھے۔