Friday, March 29, 2024

عمران خان نے مشکل حالات میں ملک سنبھالا ،دیوالیہ ہونے سے بچایا ، شاہ محمود

عمران خان نے مشکل حالات میں ملک سنبھالا ،دیوالیہ ہونے سے بچایا ، شاہ محمود
December 1, 2019
کراچی  ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مشکل حالات میں ملک کو سنبھالا اور دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ ایم کیو ایم پاکستان  بہادر آباد مرکز  کے باہر  ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے ہمراہ  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی  کا کہنا تھا کہ  معیشت میں استحکام آگیا ہے ، ایم کیو ایم نے بھرپور ساتھ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ہمارے اندرونی معاشی چیلنجز کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں ، ملک تقریباً دیوالیہ ہونے والا تھا  ، پھر آئی ایم ایف کے ساتھ گفتگو کے بعد آج ہم استحکام کی طرف لوٹ چکے ہیں ۔ اس موقع پر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  جمہوریت اور جمہوری  حکومت کیساتھ کھڑے ہیں ، ہم اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے ، سندھ کے شہری علاقوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  کراچی دوڑتا ہے تو ملک دوڑتا ہے،اس لئے اس پر بھر پور کام کی ضرورت ہے۔