Sunday, September 8, 2024

عمران خان نے مجھے کوئی وارننگ دی ہے اور نہ ہی میں ایسی وارننگ سے ڈرتا ہوں  : حامد خان

عمران خان نے مجھے کوئی وارننگ دی ہے اور نہ ہی میں ایسی وارننگ سے ڈرتا ہوں  : حامد خان
August 22, 2015
لاہور(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حامدخان نے کہا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین ایک نظریاتی آدمی ہیں اور پارٹی کے لیے ٹھیک کام کر رہے ہیں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے سے حکومت کو فائدہ ہو گا جس کی وہ مخالفت کرتے ہیں۔ حامد خان نے علامہ اقبال انٹرنیشنل پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے انہیں نہ تو کوئی وارننگ دی ہے اور نہ ہی وہ ایسی کسی وارننگ سے ڈرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی انکوائری کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ لاہور میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے ذمہ دار تین افراد علیم خان، شعیب صدیقی اور حافظ فرحت عباس ہیں۔ حامد خان نے کہا کہ این اے ایک سو بائیس کے نتائج کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں ہونا ہی بہتر ہے۔