Saturday, April 27, 2024

عمران خان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

عمران خان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی
October 27, 2015
پشاور (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایک سو نوے سے دو سو کے قریب شہری جاں بحق جبکہ دوہزار سے زیادہ زخمی ہوئے‘ امدادی کارروائیاں جاری ہیں‘ متاثرین کی ہر حال میں مدد کی جائیگی۔ پشاور میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی پہلی درخواست ہے کہ وارڈز اور ایمرجنسی میں نہ جائیں۔ زخمیوں کو سر کی انجریز ہیں‘ اس عمل سے ڈاکٹرز اور مریض متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ وزیراعلی پرویزخٹک کیساتھ شانگلہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے سے متاثر ہونیوالی عمارتیں بنانے کےلئے کمیٹی بنائی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصان کا ابھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔