Thursday, April 18, 2024

عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی اجازت دے دی ، ذرائع

عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی اجازت دے دی ، ذرائع
June 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی اجازت دے دی۔ ملاقات میں چیئرمین نے کرکٹ بورڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں پر وزیر اعظم کو اعتماد میں لیا ۔ اس موقع  پر وزیر اعظم نے قومی کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ کی اجازت دےدی۔ ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم جولائی میں انگلینڈ میں طویل مدتی سیریز کھیلے گی۔ وزیر اعظم  نے  چیئرمین پی سی بی سے گفتگو میں کہا کہ کرکٹ پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے۔ کورونا کے باعث کرکٹ سمیت کھیلوں تمام سرگرمیاں معطل رہیں۔ چاہتے ہیں کھیل کے میدان جلد آباد ہوں۔ کھیلوں سے محبت کرنے والے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں جلد  دیکھ سکیں۔ چیئرمین پی سی بی  نے کرکٹ بورڈ کے مالی معاملات، ڈومیسٹک ، انٹریشنل کرکٹ سمیت دیگر امور پر وزیر اعظم کو  بریفنگ دی  ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کرکٹ بورڈ کے معاملات شفاف طریقے سے چلائے جائیں۔