Monday, September 16, 2024

عمران خان نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کردیا

عمران خان نے عمران اسماعیل کو گورنر سندھ نامزد کردیا
August 11, 2018
اسلام آبا د( 92 نیوز)پی ٹی آئی کی تبدیلی ٹرین کے ایک اور مسافر کو اہم ترین عہدہ مل گیا ،عمران خان نے 22 سال  پرانے ساتھی عمران اسماعیل کو سندھ کے گورنر کے لیے نامزد کردیا ۔ عمران خان نے اقتدار کی راہداریوں میں قدم رکھتے ہی بڑے عہدوں پر حیران کن نامزدگیاں کرنا شروع کردیں ، کپتان کے دیرینہ دوست  سندھ میں اہم ترین ذمہ داری کے لیے نامزد کر دیئے گئے  ، عمران اسماعیل سندھ کے اگلے متوقع گورنر ہوں گے ۔ عمران اسماعیل کا تعلق ایک کاروباری گھرانے سے ہے ، گورنمنٹ نیشنل کالج کے سابق طالبعلم عمران اسماعیل شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ مہم کا حصہ تھے ، تحریک انصاف کے قیام سے عمران خان کے ساتھ ہیں ۔ عمران اسماعیل 2015 میں  این اے 246 عزیزآباد سے ضمنی الیکشن بھی ہار چکے ، عمران اسماعیل تحریک انصاف میں سب سے زیادہ غیر متنازعہ کراچی کے کاروباری طبقے اور اتحادی جماعت ایم کیوایم کے ساتھ بہتر تعلقات رکھتے ہیں ۔ حالیہ عام انتخابات میں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 111 سے رکن منتخب ہوئے جبکہ تبدیلی نغمے نے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی مقبولیت میں چار چاند لگادئیے ہیں ۔