Thursday, March 28, 2024

عمران خان نے سیاسی کارکنوں کو مایوس کر دیا : اپوزیشن لیڈر

عمران خان نے سیاسی کارکنوں کو مایوس کر دیا : اپوزیشن لیڈر
November 2, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کہتے ہیںپش اپس اس لیے لگائے جاتے ہیں کہ تیز اور جلدی بھاگا جائے۔ ثابت ہو گیا جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔ عمران خان ایکسپوز ہو گئے۔ خورشید شاہ نے حکومت سے پیپلزپارٹی کے 4 مطالبات پر فوری عملدرآمد کا مطالبہ بھی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ نے اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کے فیصلے کو پاکستان کے سیاسی کارکن کےلئے مایوس قرار دیدیا۔ کہتے ہیں جب کارکن سڑکوں پر تھے تب عمران خان بنی گالہ میں سوتے رہے۔ اب عمران خان کی کوئی نہیں سنے گا۔ ان کے فیصلے سے نوازشریف مضبوط ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عمران خان نے فیس سیونگ کےلئے سپریم کورٹ کا سہارا لیا۔ خورشید شاہ نے کہا ہم چاہتے ہیں جمہوریت چلتی رہے۔ بال نواز شریف کی کورٹ میں ہے۔ جو اپوزیشن نے ٹی او آر بنائے ہیں وہ سپریم کورٹ میں جمع نہیں ہونگے۔ اگر ہمارے مطالبات پورے نہ ہوئے تو بلاول بھٹو فیصلہ کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا یہ بھی کہنا تھا قوم لاک ڈاون کے حق میں نہیں تھی لیکن حکومت نے ناکام پالیسی بنائی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خطرناک بات کی کہ کشمیر میں بھی اتنا ظلم نہیں ہوتا جو ہم پہ ہوا۔ انہوں نے یہ پیغام کسے دیا۔