Saturday, May 11, 2024

عمران خان نے سی پیک کو مفلوج کرکے بیرونی لابی کا ایجنڈا حاصل کر لیا ، احسن اقبال

عمران خان نے سی پیک کو مفلوج کرکے بیرونی لابی کا ایجنڈا حاصل کر لیا ، احسن اقبال
September 26, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا عمران خان نے معیشت تباہ اور سی پیک کو مفلوج کرکے بیرونی لابی کا ایجنڈا حاصل کر لیا۔ الیکشن کمیشن کے باہر ترجمان  مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نام نہاد مسٹر کلین 5 سال سے اپنی منی لانڈرنگ چھپانے کی کوشش کر رہا ہے۔ تحریک انصاف کے اکاونٹس کا صاف آڈٹ ہو گا تو ثابت ہو گا  سب سے بڑے منی لانڈر عمران خان ہیں۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج تک الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر سے رابطہ نہیں کیا۔ عمران خان کو ڈر ہے شفاف ممبران کی تعیناتی ہوئی تو ان کی منی لانڈرنگ کا حساب ہو گا۔ لیگی رہنما نے کہا عمران خان نے الزام لگایا کہ پاکستان کی ایجنسیاں ایران کے اندر تخریب کاری کر رہی تھیں۔ یہ بھی کہا ہماری افواج نے القاعدہ کی تربیت کی۔ عمران خان یہ کہہ کر ہماری مسلح افواج کی توہین کر رہے ہیں۔