Saturday, May 18, 2024

عمران خان نے سپریم کورٹ جا کر نوازشریف کو مضبوط کیا: خورشید شاہ

عمران خان نے سپریم کورٹ جا کر نوازشریف کو مضبوط کیا: خورشید شاہ
November 8, 2016
اسلام آباد (92نیوز) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران نے سپریم کورٹ جا کر نواز شریف کو مضبوط کیا۔ وہ آج بھی اس بات پر قائم ہیں کہ پاناما لیکس کا معاملہ پارلیمنٹ میں لڑیں گے۔ اب پاناما لیکس گیم پارلیمنٹ کے ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت چاہتی ہے سپریم کورٹ جائیں تاکہ معاملہ لٹکایا جا سکے۔ عدالت میں ابھی کمیشن بننے کا فیصلہ ہونا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان سے بڑھ کر نواز شریف کا کوئی سپورٹر نہیں۔ پاناما لیکس کے معاملے پر پارلیمنٹ میں احتجاج کریں گے۔ قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ دو نومبر کا دھرنا عوام کی عدم شرکت پر موخر ہوا۔