Sunday, September 8, 2024

عمران خان نے دہشت گردی پھیلانے والے مدرسے کو 30 کروڑ روپے دیے : پرویزرشید

عمران خان نے دہشت گردی پھیلانے والے مدرسے کو 30 کروڑ روپے دیے : پرویزرشید
July 2, 2016
راولپنڈی (92نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کے انتخابی حلقے میں کھڑے ہو کر کپتان پر خوب تنقید کی اور کہا عمران خان نے دنیا بھر میں دہشت گردی پھیلانے والے مدرسے کو تیس کروڑ روپے دیے۔ جن لوگوں نے انہیں ووٹ دیے ان پر تیس لاکھ روپے ہی لگا دیتے۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات کپتان پر خوب برسے اور کہا عمران خان نے دہشت گردی پھیلانے والوں کو تیس کروڑ روپے دیے۔ جن لوگوں نے انہیں منتخب کیا کچھ ان کے لیے بھی کر دیتے۔ پرویز رشید نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ دہشت گردوں نے کھیل کے میدان ویران کر دیے تھے۔ نوازشریف نے دہشت گردی کی جیکٹس اتروا کر نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان دیے۔