Wednesday, May 8, 2024

عمران خان نے دو سال میں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی ، بلاول بھٹو

عمران خان نے دو سال میں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی ، بلاول بھٹو
August 18, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کہتے ہیں عمران خان نے دوسال میں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی، کشمیر سے سعودیہ تک خارجہ پالیسی ناکام اور انسانی حقوق نشانہ بنے رہے،بیروزگاری بڑھی اور پہلے سے زیادہ کرپشن ہوئی۔

بلاول بھٹو نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ پی ٹی آئی کو آج حکومت کرتے ہوئے دوسال ہوگئے، عمران خان نے اپنے دوسالہ دور میں ہمیں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی، ان خان کے دوسالوں کے دوران جمہوریت اور انسانی حقوق نشانہ رہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے دوبرسوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ بیروزگاری ہوئی، دو برس کے اقتدار میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پہلے سے زیادہ کرپشن ہوئی۔