Friday, March 29, 2024

عمران خان نے داوڑ کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا

عمران خان نے داوڑ کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کردیا
November 17, 2017

پشاور (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور پر ڈی آئی خان میں لڑکی کی بے حرمتی کرنے والے ملزمان کی پشت پناہی کرنے کے الزمات کو مسترد کر دیا ہے اور الزامات لگانے والے ایم این اے داوڑ کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی داوڑ کنگی نے صوبائی وزیر علی امین کنڈا پور پر ایک ملزم کی پشت پناہی کا الزام لگاتے ہوئے عمران خان کو خط لکھ ڈالا ان کے بقول ملزم علی امین کنڈا پور کا رشتہ دار ہے اس لئے اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔

 عمران خان نے اس کے جواب میں داوڑ خان کنڈی کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے خلاف بیانات دیتے آرہے ہیں۔

عمران خان کے بقول وہ ماضی میں بھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسے الزمات لگاتے آرہے ہیں۔ داوڑ کنڈی نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک پر اس کے فنڈز بند کرنے اور اسکے ناظم بھائی کے خلاف تحریک عدم اعتمام کی سازش کرنے کا الزام گایا تھا جبکہ علی امین کنڈا  پور  پر کرپشن کے الزام کے علاوہ وہ کئی وزیروں پر ایسے ہی الزامات لگا چکے ہیں۔