Saturday, April 20, 2024

عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو خط لکھ دیا

عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کو خط لکھ دیا
July 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ  الدین کو خط لکھ دیا،کہتے ہیں  پارٹی کو نقصان سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے سے گریز نہیں  کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق عمران خان  کی جانب سے  جسٹس وجیہہ الدین کو لکھے گئے خط میں عمران خان  کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی انتخابات منعقد کرائے۔ بطور چیئرمین پی ٹی آئی  انہوں  نے الیکشن ٹربیونل مقرر کیا اور آپ کو اس کی سربراہی پر معمور کیا ٹربیونل انتخابی شکایات کی تحقیقات کے یک نکاتی ایجنڈے کے لیے تشکیل دیا گیا ،، الیکشن پٹیشن پر آپ کی رپورٹ اور دوبارہ انتخابات کی آپ کی تجویز قبول کی۔ عمران خان نے کہا کہ آپ کی جانب سے سفارشات کی وصولی کے بعد انہوں نے بطور پارٹی چیئرمین ٹربیونل تحلیل کیا ہے لیکن بد قسمتی سے آپ نے تحلیل  شدہ ٹربیونل کے ذریعے ان معلومات کے حوالے سے احکامات صادر کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جو اسکے دائرہ اختیار سے باہر تھا۔