Friday, May 17, 2024

عمران خان نے جانداری کیساتھ مسئلہ کشمیر اٹھایا ، پرویز الٰہی

عمران خان نے جانداری کیساتھ مسئلہ کشمیر اٹھایا ، پرویز الٰہی
September 14, 2019
وزیر آباد( 92 نیوز) قائم مقام گورنر پنجاب و اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جانداری کیساتھ مسئلہ کشمیر اٹھایا ، وزیر اعظم یورپی یونین میں کشمیریوں کی بہترنمائندگی کریں گے ۔ قائم مقام گورنر پنجاب و اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیر آباد کارڈیالوجی اسپتال کا دورہ کیا ، اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت  میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ سابقہ حکومت کی وجہ سے  وزیرآباد کارڈیالوجی اسپتال کے منصوبے کی لاگت ڈیڑھ ارب بڑھ  گئی۔ پنجاب میں تبدیلیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سے کہا تھا کہ آپ دلیری سے کام کریں  ، جو کام نہیں کرتا اس کو عہدہ سے ہٹا دیں ۔ چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اجاگر کیا ، وہ یورپی یونین میں بھی کشمیریوں کی سابقہ حکومتوں سے بہتر نمائندگی کریں گے اور مودی کا اصل چہرہ بے نقاب کریں گے ۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ تمام اداروں کو بدنام کرنے کا سہرا شہباز شریف کے سر ہے ۔