Friday, April 26, 2024

عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ عظیم لیڈر ہیں ، اداکارہ میرا

عمران خان نے ثابت کردیا کہ وہ عظیم لیڈر ہیں ، اداکارہ میرا
December 31, 2018
لاہور ( 92 نیوز)کسی نہ کسی  روپ میں خبروں کی زینت بننے کا گر جاننے والی اداکارہ میرا نے وزیر اعظم عمران خان کو عظیم لیڈر قرار دے دیا۔ اداکارہ ماضی میں متعدد بار غلط انگلش بولنے کے باعث خبروں کی زینت بنی ، مگر ایک بار پھر انہوں نے انگریزی میں ویڈیو بیان جاری کیا جس میں وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کی گئی ۔ اداکارہ میرا کا اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے  اپنے کام سے ثابت کر دیا کہ وہ ایک عظیم لیڈر ہیں اور پاکستان کو ایسے لیڈر کی بہت ضرورت ہے ۔ اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں شوکت خانم اسپتال کیلئے عوام سے چندہ دینے کی بھی بھرپور اپیل کی ۔