Thursday, April 18, 2024

عمران خان نے تحریک انصاف میں دھڑے بندی کا خاتمہ کر دیا، چوہدری سرور اور شفقت محمود میں صلح

عمران خان نے تحریک انصاف میں دھڑے بندی کا خاتمہ کر دیا، چوہدری سرور اور شفقت محمود میں صلح
April 26, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) عمران خان نے تحریک انصاف میں دھڑے بندی کا خاتمہ کرتے ہوئے چوہدری سرور اور شفقت محمود میں صلح کروا دی۔ چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے بعد چوہدری سرور اور شفقت محمود میں بھی صلح کروا دی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے ولید اقبال، اعجاز چوہدری، علیم خان اور شعیب صدیقی کو کھانے کی میز پر بٹھا دیا۔ چئیرمین تحریک انصاف نے پنجاب میں بھی تمام دھڑے بندیاں ختم کروا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کی پی ٹی آئی کی صلح اسلام آباد میں جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر کروائی گئی۔ عمران خان نے تحریک انصاف کے تمام رہنماوں کو اپنی تمام توانائیاں لاہور کے جلسے پر لگانے کی ہدایت کی ہے۔