Friday, May 17, 2024

عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کیے مگر ملک چلانے میں ناکام ہو چکے ، بلاول بھٹو

عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کیے مگر ملک چلانے میں ناکام ہو چکے ، بلاول بھٹو
May 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کیے مگر ملک چلانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی بدترین معاشی صورت حال کے حوالے سے بیان میں کہا جب سے عمران خان وزیراعظم بنے ہیں، صرف آٹے کی قیمتوں میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے۔ ملک میں کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی کی سالانہ شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی۔ عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کرکے اقتدار تو ہتھیا لیا مگر وہ ملک چلانے میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں۔

 چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بولے معاشی ترقی کا پیمانہ جی حضوری کرنے والے افسران کی رپورٹیں نہیں بلکہ عام آدمی کے چہرے کی مسکراہٹ ہوتی ہے۔ مہنگائی سے نجات کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک کو عمران خان سے نجات دلائی جائے۔