Saturday, April 20, 2024

عمران خان نے ایک بار پھر لاہور میں رینجرز بلانے کا مطالبہ کر دیا

عمران خان نے ایک بار پھر لاہور میں رینجرز بلانے کا مطالبہ کر دیا
August 29, 2016
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کے کپتان نے ایک بار پھر لاہور میں رینجرز بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ شریف برادران نے اندرون لاہور میں غنڈے پال رکھے ہیں۔ رینجرز اندرون لاہور میں کارروائی کرے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب اور ایف بی آر کی ساکھ بالکل ختم ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی کارکردگی بھی مایوس کن ہے۔ وزیراعظم کرپشن چھپانے کیلئے سارے ادارے تباہ کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے سچ چھپانے کےلئے جھوٹ بولا۔ سب بڑے بڑے ڈاکو پارلیمنٹ میں ہیں۔