Saturday, April 20, 2024

عمران خان نے اپنی ہمشیرہ کو این آر او دیا ، شہبازشریف

عمران خان نے اپنی ہمشیرہ کو این آر او دیا ، شہبازشریف
November 23, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہاعمران خان نے اپنی ہمشیرہ کو این آر او دیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں لیگی رہنماؤں کی لفظی گولہ باری شروع ہو گئی۔ شہباز شریف نے کہاعمران خان نے اپنی ہمشیرہ کو این آر او دیا اور الزامات ہم پر لگاتے رہے ۔ انہوں نے کہا باہر جاکر اپوزیشن پر الزام تراشیاں اور یوٹرن کے بیان کے بعد کوئی معاہدہ ہو گا تو کون اعتبار کرے گا۔ ادھر سعد رفیق نے کہا احتساب کے نام پر بدترین سیاسی انتقام لیا جارہا ہے ۔  حکومت بتائے کتنے وقت میں نیب قوانین میں ترمیم کرے گی۔