Saturday, May 18, 2024

عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی کا اعتراف کر لیا

عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی کا اعتراف کر لیا
May 13, 2016
لندن(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے لندن پہنچتے ہی اپنی آف شورکمپنی کا اعتراف کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ ہنگامہ اب عمران خان کی طرف جاتے ہوئے نظر آرہا ہے ۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی کا اعتراف کر لیا ہے ۔لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ انہوں نے آف شور کمپنی 1983میں بنائی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اکاونٹنٹ نے انہیں مشورہ دیا تھا کہ وہ آف شورکمپنی بنائیں تاکہ ٹیکس سے بچ سکیں ۔