Saturday, May 11, 2024

عمران خان نے امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کے لئے الگ پاکستان بنا دیا، بلاول

عمران خان نے امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کے لئے الگ پاکستان بنا دیا، بلاول
April 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کہ عمران خان نے امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کے لئے الگ پاکستان بنا دیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی تنقید کرتے ہوئے بولے کہ نئے پاکستان کی ایمنسٹی اسکیموں میں ٹیکس چوروں کے لئے ریلیف ہے اور ٹیکس دینے والے تنخواہ دار طبقے کے لئے مہنگائی ہے۔ عمران خان کے معاشی اقدامات کا فائدہ صرف مخصوص سرمایہ دار خاندانوں کو ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا، مسلم لیگ ن نے 135 امیر خاندانوں کو اپنے دور حکومت میں 43 ارب روپے تک کی ایمنسٹی دی۔ پی ٹی آئی حکومت نے 56 امیر خاندانوں کو 20 ارب روپے سے زائد کی ایمنسٹی دی۔ غیرمساوی معاشی پالیسیوں کی بدولت امیر اور غریب میں خلیج گہری ہوتی جارہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا دعویٰ کرکے ایمنسٹی اسکیمز دینے والے بتائیں کہ عام آدمی کیلئے انہوں نے کیا کیا؟۔ انکم ٹیکس کے دائرے میں بھی نہ آنے والے آٹھ کروڑ سے زائد عام پاکستانی موبائل فون پر 12.5 فیصد تک پیشگی انکم ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری بولے کہ پاکستان پیپلزپارٹی وہ واحد پارٹی ہے جو عام آدمی کے حالات کو سامنے رکھ کر معاشی پالیسیاں بناتی ہے۔