Thursday, April 25, 2024

عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا ، فواد چودھری

عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا ، فواد چودھری
June 11, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے آصف زرداری اور حمزہ شہباز کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  عمران خان نے احتساب کا وعدہ پورا کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ گھر کو لوٹنے والے لٹیرے ہی شور مچا رہے ہیں، یہ بجلی کے نظام میں 1250 ارب کا سرکلر ڈیٹ چھوڑ کر گئے تھے ۔ فواد چودھری نے کہا کہ حمزہ شہباز پر 26 ملین ڈالر ملک سے باہر بھیجنے اور پھر منگوانے کے  الزامات ہیں، انہوں نے  پاکستان سے پیسے فالودے والے،ٹیکسی والوں کے اکاؤنٹس سے باہر بھیجے گئے ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے جب نواز شریف کو گرفتار کیا تب احتساب نہیں ڈیل ہوئی تھی ، مگر اب لوگ میرٹ پر گرفتار ہو رہے ہیں  اور کوئی ڈیل نہیں ہو گی ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لوگ میرٹ پر  گرفتار ہو رہے ہیں،  ن لیگ نے پیپلزپارٹی اور پیپلزپارٹی نے ن لیگ پر کیسز بنائے، دونوں نے ایک دوسرے کو بلیک میل کرنے کیلئے کیسز بنائے،ان دونوں خاندان کے حامی کس اخلاقی جواز کے تحت ان کی  حمایت کررہے ہیں۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک ماحول ملک میں پیدا ہوا ہے جس سے احتساب کی طرف معاملہ جارہا ہے، سارے کرپٹ لوگ اب جیل میں ہیں، آج آصف زرداری،نوازشریف،حمزہ شہباز گرفتار  ہیں ان کے اپنے سپورٹرز میں ایک بھی نہیں  کہہ رہا یہ بے گناہ ہیں، یہ وہ مقدمات جو  پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے پہلے شروع ہوئے۔