Sunday, September 8, 2024

عمران خان نے آصف زرداری کو سندھ کی سب سے بڑی بیماری قرار دے دیا

عمران خان نے آصف زرداری کو سندھ کی سب سے بڑی بیماری قرار دے دیا
September 19, 2017

حیدرآباد (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں ملک کے سب سے بڑے دشمن نوازشریف اور آصف زرداری ہیں۔ لندن میں دو گارڈ فادر اکٹھے ہو گئےہیں۔ اب نوازشریف بھی ٹیلی فونک خطاب کیا کریں گے ۔

کھلاڑیوں کے کپتان نے پڑاؤ ڈالا سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں جہاں بھر پور سیاسی پاور شو کیا اور کپتان نے کھلاڑیوں کا لہو بھی خوب گرمایا ۔آصف زرداری کو جیل میں بھجوانے کی بات کی تو لندن اور فرانس میں ہوٹلوں اور محلات کا ذکر بھی کر ڈالا۔

کپتان نےپرجوش خطاب کیا اور آصف زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بولے کہ انہیں بھی جیل بھجوائیں گے۔ سندھ کی سب سے بڑی بیماری ہے زرداری اس کا بھی پیچھا کریں گے۔ آصف زرداری سینما کی ٹکٹیں بیچتا تھا اب ایک لاکھ ایکٹر زمین کا مالک ہے۔

عمران خان نے بلاول بھٹو کا ذکر بھی خوب کیا ۔ اُنہیں بچہ بھی کہا اور اُن کی قابلیت بھی پوچھی اور کہا کہ بلاول ابو سے پوچھو اتنا پیسہ کہاں سے آگیا۔

کپتان نے پھر کیا سابق وزیراعظم نوازشریف کی طرف رخ اور برملا کہا شریف خاندان خدا حافظ ۔ تمہاری سیاست ختم ہو گئی۔

عمران خان نے کہا کہ لندن میں دو گارڈ فادر اکٹھے ہو گئے اب ٹیلی فونک خطاب بھی ہونگے۔  

کپتان نے خیبر پختونخوا میں ہونے والی مثالی ترقی کے گن بھی خوب گائے تاہم ساتھ ہی سندھ کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سندھیوں تمہارا پیسہ زرداری لوٹ کر لے گیا۔ادارے مضبوط ہوتے تو نوازشریف اور زرداری جیل میں ہوتے۔