Thursday, April 25, 2024

عمران خان نے آج دوپہر 3 بجے کور گروپ کا اجلاس طلب کرلیا

عمران خان نے آج دوپہر 3 بجے کور گروپ کا اجلاس طلب کرلیا
December 16, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) عمران خان نے آج دوپہر 3 بجے پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کا اجلاس طلب کرلیا۔

پی ٹی آئی کور گروپ کا اجلاس بنی گالا اسلام آباد میں ہوگا جس میں تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد کی صورتحال اور مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس میں عمران خان کو لیگل ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔ کور گروپ کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

جہانگیرترین کی نااہلی کے بعد اجلاس میں تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جائے گا۔