Wednesday, April 24, 2024

عمران خان نے 3سال بعد زیرو واٹ بلب والے پلانٹ کا افتتاح کیا : پرویز رشید

عمران خان نے 3سال بعد زیرو واٹ بلب والے پلانٹ کا افتتاح کیا : پرویز رشید
May 25, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تین سال بعد زیرو واٹ بلب جلانے والے پلانٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے دس ہزار میگاواٹ بجلی کا انتظام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کا سلسلہ آمر کے دور میں شروع ہوا اور عمران خان نے اسی آمر کے جعلی ریفرنڈم کی حمایت کی تھی ۔ نوازشریف آئینی طریقے سے وزیراعظم منتخب ہوئے لیکن تحریک انصاف کے سربراہ سازش کے ذریعے وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان تین سال بعد زیرو واٹ والے پاور پلانٹ کا افتتاح کر رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف قوم کیلئے دس ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی کا بندوست کر چکے ہیں۔