Friday, April 26, 2024

عمران خان نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے ، نعیم الحق

عمران خان نیویارک میں بھی بڑا جلسہ کریں گے ، نعیم الحق
July 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز )وزیراعظم عمران خان کے واشنگٹن میں کامیاب جلسہ کے بعد حکومت نے نیویارک میں بھی بڑے جلسے کا پلان بنالیا ہے ۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عمران خان ستمبرمیں نیویارک میں بھی جلسہ کریں گے ۔ نعیم الحق نے کہا مودی کا صدر ٹرمپ کو مسئلہ کشمیر میں ثالثی کے لئے پیشکش کرنا امریکی صدر کا بڑا انکشاف ہے ۔ بھارت کے فوری ردعمل پر اب امریکہ کے جواب کا انتظار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تو مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے ،بھارت حیلے بہانے اور عجیب شرائط رکھ رہا ہے ، وزیراعظم کہہ چکے ہیں بھارت ایک قدم اٹھائے ہم دو اٹھائیں گے ۔ پاکستان اور امریکہ کی خواہش ہے کہ طالبان اشرف غنی کی حکومت سے بات چیت شروع کریں۔ ؎ انہوں نے کہا کہ خطے کی ڈیڑھ ارب آبادی کے لئے ہم تمام ممالک سے بات چیت کے ذر یعے مسائل حل کرینگے ۔