Thursday, May 9, 2024

عمران خان نیازی کو حکومت چلانےکی سمجھ نہیں ، احسن اقبال

عمران خان نیازی کو حکومت چلانےکی سمجھ نہیں ، احسن اقبال
January 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیازی کو حکومت چلانے کی سمجھ نہیں ۔

سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ  حکومت اپنی ناکامیوں  کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈال رہے ہیں،انہوں نے ترقی کرتی ہوئی معیشت کو ڈبو دیا،دنیا میں کسی معیشت کے 2 سال میں 6 فیصد کریش کرنے کی کوئی مثال موجود نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ڈھائی سال گزرنے کے باوجود آپ کو حکومت چلانا نہیں آئی ،آپ کپتان تھے ہمیں کرکٹ ہی چلا کر دیکھاتے ۔ نواز شریف کے دور میں ہی بھارت کو شکست دی تھی آپ نے کرکٹ کے پورے ڈھانچے کو تباہ کر دیا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ   آج خارجہ پالیسی ،داخلہ  پالیسی سمیت ہر شعبے میں ناکام ہو چکے ہیں ، پاکستان کا سب سے بڑا قبضہ مافیا آپ ہیں ،آپ جھوٹ مافیا ہیں ، آپ حکومت کو شوشل میڈیا کی طرح چلانا چاہتے ہیں۔