Friday, May 17, 2024

عمران خان ناکامی کی علامت بن گئے، خواجہ آصف

عمران خان ناکامی کی علامت بن گئے، خواجہ آصف
December 23, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان ناکامی کی علامت بن گئے، پی ٹی آئی کے اپنے لوگوں کو وزیر اعظم پر اعتبار نہیں۔

جمعرات کو تقریب سے خطاب میں کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے پاس جانے پر خودکشی کا کہتے تھے، ان کے ذمہ ڈیڑھ دوسو تو خودکشیاں ہو گئی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کل قومی اسمبلی میں کورم پورا کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دینے کا جو سلسلہ کے پی سے شروع ہوا ہے وہ اب نہیں رکے گا۔ تحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں گالی کو رواج دیا۔

ن لیگی رہنماء نے کہا شبر زیدی، رزاق داؤد اور گورنر پنجاب کہہ رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی برانچ بن گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی 60 فیصد آبادی اس دورِحکومت میں رُل گئی۔