Sunday, May 19, 2024

عمران خان نا اہلی کیس، سپریم کورٹ میں ایک لاکھ پونڈ سے متعلق جواب جمع کر ادیا گیا

عمران خان نا اہلی کیس، سپریم کورٹ میں ایک لاکھ پونڈ سے متعلق جواب جمع کر ادیا گیا
October 16, 2017

عمران خان نا اہلی کیس، سپریم کورٹ میں ایک لاکھ پونڈ سے متعلق جواب جمع کر ادیا گیا
اسلام آباد ( 92 نیوز ) نا اہلی کیس میں عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹمیں ایک لاکھ پونڈ سے متعلق جواب جمع کرا دیاگیا۔
جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا کہ عمران خان 2002 میں ایم این اے بنے ۔ پانچ سال پبلک آفس ہولڈر رہے ۔
دوہزارآٹھ میں الیکشن نہیں لڑا جبکہ 2013 میں الیکشن جیتنے کے بعد سے پھر پبلک آفس ہولڈر ہیں ۔
جواب میں کہا گیا کہ سن 2000کے بعد کوئی بیرون ملک اکاؤنٹ نہیں صرف پاکستان میں دو فارن کرنسی اکاؤنٹس تھے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ نون لیگ کا عمران خان کے خلاف کیس بنی گالا زمین کیلئے تھا ۔ جمائما کے نو ٹرانزیکشنز بھیجنے کے بعد کیس اصولی طور پر ختم ہو چکا ہے ۔
بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان میں کوئی حکومت نہیں ہے گو نواز گو کے بعد نئے انتخابات چاہتے ہیں ۔ اداروں میں تصادم کیلئے نواز شریف نے تمام طریقے آزما لیے۔