Friday, March 29, 2024

عمران خان میرے بارے سنبھل کر بات کریں، کنور نوید عوام کی خدمت نہ کر سکے تو ایک ماہ میں ہٹا دونگا: قائد ایم کیو ایم الطاف حسین

عمران خان میرے بارے سنبھل کر بات کریں، کنور نوید عوام کی خدمت نہ کر سکے تو ایک ماہ میں ہٹا دونگا: قائد ایم کیو ایم الطاف حسین
April 27, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ کے قائد الطاف حسین نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ان کے بارے میں سنبھل کر بات کریں۔ انہوں نے کارکنوں کی خدمت نہ کرنے اور ان کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر رابطہ کمیٹی کے ارکان کی بھی سرزنش کی۔ کراچی میں ضمنی الیکشن اور کنٹونمنٹ بورڈز میں ایم کیو ایم کی جیت کی خوشی میں جناح گراؤنڈ میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر الطاف حسین نے کہا رابطہ کمیٹی کے ارکان کی عزت انہی کی وجہ سے ہے لیکن  کچھ ذمہ داران شہرت کے نشے میں دھت ہیں۔ ذمہ داروں کا یہی رویہ رہا تو وہ الطاف حسین کو کھو دیں گے۔ الطاف حسین نے کہا جو ان کی رائے پر عمل نہیں کرنا چاہتا گھر چلا جائے۔ کارکنوں کا دکھ سمجھنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کنور نوید کو ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے کہا کارکنوں کی خدمت نہ کی تو انہیں ہٹا دیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت کا کوئی گورنر ہو صدر یا وزیراعظم، انہوں نے منہ پھیر لیا تو اسے کوئی سلام بھی نہیں کرے گا۔