Monday, September 16, 2024

عمران خان مٹھائی کھانے نکلے ہیں چھوہارے کھا کر واپس جائیں گے : پرویزرشید

عمران خان مٹھائی کھانے نکلے ہیں چھوہارے کھا کر واپس جائیں گے : پرویزرشید
July 21, 2016
اسلام آباد (92نیوز) وزیراطلاعات ونشریات پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان مٹھائی کھانے نکلے ہیں چھوہارے کھا کر واپس جائینگے۔ صاف وشفاف الیکشن پر دنیا بھرکے کشمیریوں کو مبارکباد دیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلا م آباد میں سیفما کے زیراہتمام آغا ناصر تعزیتی ریفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اورسفارتی مدد جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیرکو اٹھایا۔ وزیراطلاعات کہتے ہیں کہ عمران خان نے گزشتہ روز تحریک کا اعلان کرکے یوم سیاہ کوتقسیم کردیا۔ کراچی کے امن کے حوالے پرویز رشید کا کہنا تھاکہ کراچی میں امن کی کوششوں کواتفاق رائے سے جاری رکھیں گے۔ کراچی میں امن کو قائم رکھنے کےلئے فیصلے تمام جماعتوں کی مشاورت سے ہوئے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرمیں شفاف اورمنصفانہ ماحول میں انتخابات ہوئے۔ انتخابات میں کوئی سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے گئے۔