Tuesday, April 23, 2024

عمران خان مریم نوازسےخوف زدہ ہیں: مریم اورنگزیب

عمران خان مریم نوازسےخوف زدہ ہیں: مریم اورنگزیب
January 8, 2017

 اسلام آباد(92نیوز)وزیرمملکت  برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ عمران خان ، مریم نواز سے خوف زدہ ہیں،انہوں نے پوری زندگی میں  صرف جھوٹ بولنے میں مہارت حاصل کی ہے۔

تفصیلات کےمطابق مریم اورنگزیب نے اپنےبیان میں کہاہےکہ عمران خان الزامات ثابت کرنےمیں ایک بار پھرناکام ہورہے ہیں وہ بوکھلاہٹ اور گھبراہٹ کا شکار ہیں جھوٹ بولتے انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ کیا کہیں۔وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ عدالتیں حقائق اور ثبوت کی بنا پر فیصلے دیتی ہیں جو عمران خان کے پاس نہیں ہیں وہ جلسوں اور کنٹینر پرعدالت لگانےکےعادی ہیں اُنہیں اس عمر میں خواتین کا احترام کرنا چاہیے۔