Friday, April 26, 2024

عمران خان ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے ، چودھری شجاعت حسین

عمران خان ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے ، چودھری شجاعت حسین
November 13, 2019
 لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا عمران خان ماتھے پر وہ کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے گا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کے باہر جانے پر جو طوفان شروع ہوا ہے اسے عمران خان کو قابو کرنا پڑے گا۔ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ زندگی موت ﷲ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ عمران خان کو اﷲ تعالیٰ نے موقع دیا ہے اور ملک کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے اچھے فیصلوں میں دوسرے لوگوں کو مت سنیں۔ وہ اچھے فیصلوں میں ایسے لوگوں کی مت سنیں جو اس میں مینگنیاں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا عمران خان ماتھے پر کلنک کا ٹیکا نہ لگنے دیں جسے دھونا مشکل ہو جائے گا۔ صاحبِ اقتدار لوگوں کو چاہئے کو وہ  مہنگائی اور بے روزگاری ختم کرنے کی طرف توجہ دیں ۔