Friday, May 17, 2024

عمران خان قومی اسمبلی کے آج کے اہم اجلاس میں اپنی آف شورکمپنی کا ریکارڈ اور ذرائع آمدن کی تفصیلات پیش کرینگے

عمران خان قومی اسمبلی کے آج کے اہم  اجلاس میں اپنی آف شورکمپنی کا ریکارڈ اور ذرائع آمدن کی تفصیلات پیش کرینگے
May 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ہونے والے  قومی اسمبلی کے اہم اجلاس میں اپنی آف شور کمپنی کا ریکارڈ اور ذرائع آمد ن کی تفصیلات  پیش کریں گے۔ تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان  نےقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ کپتان قومی اسمبلی میں خطاب کا موقع ملنے پر اپنی برطانوی آف شور کمپنی کا ریکارڈ پیش کریں گے اس کے ساتھ ساتھ عمران خان پاناما پیپرز اور اپنی آف شور کمپنی کا فرق بھی واضح کریں گے،ترجمان تحریک انصاف کے مطابق  کپتان اپنی آمدنی  کی تفصیلات،لندن میں فلیٹ کی خریداری اور 2003 میں فلیٹ کی فروخت سمیت رقم کی پاکستان منتقلی کی تفصیلات بھی ایوان کو بتائیں گے۔