Monday, May 13, 2024

عمران خان قوم کیلئے بری خبر بن چکے ہیں،مریم اورنگزیب

عمران خان قوم کیلئے بری خبر بن چکے ہیں،مریم اورنگزیب
December 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر  مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ عمران خان قوم کے لئے بری خبر بن  چکے ہیں ،اپنی نالائقی ، نا اہلی اور مہنگائی کے ظلم سے قوم کو اور کتنا رولائیں گے ؟۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  ہر روز غریب عوام پر مہنگائی کا بم پھینک کر کہا جاتا ہے کہ گھبرانا نہیں ، پندرہ ماہ سے جھوٹے  ، نالائق اور نا اہل ملک پر  مسلط ہیں ، ملک میں روٹی، روزگار، کاروبار، معیشت بند ہے، بارہ ہزار ارب کا تاریخی قرضہ لینے والے کہتے ہیں گھبرانا نہیں۔ ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ 25 لاکھ لوگ بے روزگار ہو گئے اور کہتے ہیں گھبرانا نہیں ،بی آر ٹی کے کھڈے ایک ارب کے ہو گئے ۔عمران خان اور نالائق ٹیم نے صرف جھوٹ کو ملک میں سستا کیا۔