Friday, April 26, 2024

عمران خان غربت کی بات کرتے ہیں لیکن خود عمرے پر ڈیڑھ کروڑ خرچ کر کے آئے ، خورشیدشاہ

عمران خان غربت کی بات کرتے ہیں لیکن خود عمرے پر ڈیڑھ کروڑ خرچ کر کے آئے ، خورشیدشاہ
June 26, 2018
سکھر (92 نیوز) پیپلز پارٹی کے امیدوار سید خورشیدشاہ نے پی ٹی آئی کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور کہاعمران خان غربت کی بات کرتے ہیں لیکن خود عمرے پر ڈیڑھ کروڑ خرچ کر کے واپس آتے ہیں۔ عام انتخابات کیلئے حلقہ این اے 206 سے پیپلز پارٹی کےامیدوار سید خورشیدشاہ نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کر دیں۔ صالح پٹ میں ریلی کے بعد شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کارکنان سے دھواں دار خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ عمران خان نے 70 فیصد لوٹوں کو سیٹیں دی ہیں، ان کے اپنے کارکنان سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ شاہ صاحب کے دھواں دار خطاب نے کارکنان کے لہو کو تو گرما لیا، لیکن سابق اپوزیشن لیڈر کے حلقے کے عوام آج بھی اپنے حلقے میں بنیادی سہولیات سے محروم ہیں خدا جانے اس جانب آخر کب توجہ دی جائے گی۔