Thursday, May 2, 2024

عمران خان عوام کی چوائس نہیں ، مریم نواز

عمران خان عوام کی چوائس نہیں ، مریم نواز
July 14, 2021

ہجیرہ (92 نیوز) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے عمران خان عوام کی چوائس نہیں ، سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں۔

مریم نواز نے آزاد کشمیر ہجیرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا پتا چل گیا 2018 میں نواز شریف چوائس کیوں نہیں تھا۔ تم سلیکٹرز کے ایک اشارے پر لٹو کی طرح گھومتے ہو۔ نوازشریف عوام کے ووٹ سے آیا تھا اس لئے استعفے سے انکار کیا۔ عمران خان اپنے لوگوں کو جھوٹی تسلی دے رہا تھا۔ عمران نے تو خود بتا دیا وہ الیکشن چوری کرکے آئے ہیں۔ 73سال میں پہلی مرتبہ عمران کی حکومت میں بھارت کو یہ جرات ہوئی کہ کشمیر کو کاٹ دیا۔ نوازشریف وزیر اعظم ہوتا تو کیا بھارت کو اتنی جرات ہوتی۔ آزاد کشمیر کے عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ اب آپ یہاں آنے کا تکلف نہ کرنا۔

مریم نواز نے کہا تم چوائس اس لئے ہوکہ ہر بات پر سر جھکا لیتے ہو۔ نوازشریف نے کہا تھا مجھے بے شک جیل ڈال دو لیکن ووٹ کی پرچی نہیں روندنے دوں گا۔ عمران خان اب سر اٹھا کر چلنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ لوگ 22 سال کی جدوجہد یاد رکھیں گے یا کٹھ پتلی کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ جو شیر ہیں وہ ڈٹ جائیں، جو بزدل ہیں وہ ہٹ جائیں۔ عمران خان کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ بچہ بچہ کٹ مرے گا، کشمیر صوبہ نہیں بنے گاْ۔