Sunday, September 8, 2024

عمران خان عظیم کپتانوں کے کپتان قرار ، آئی سی سی سروے

عمران خان عظیم کپتانوں کے کپتان قرار ، آئی سی سی سروے
January 12, 2021

دبئی (92 نیوز) آئی سی سی کے سروے میں دنیا بھر کے مداحوں نے عمران خان کو عظیم کپتانوں کا کپتان قرار دے دیا۔

29سال گزرنے کے باوجود 92ورلڈ کپ کے کپتان عمران خان آج بھی سب کی اولین پسند ہیں ، ان کی مقبولیت کا سحرکم ہونے کی بجائے دن بدن بڑھنے لگا۔

آئی سی سی کے سروے میں دنیا بھر کے مداحوں نےعمران خان کو عظیم کپتانوں کا کپتان قراردیدیا،آئی سی سی نے عمران خان کو کرکٹ جینیئس قرار دیدیا۔