Saturday, May 11, 2024

عمران خان عالمی سطح پر نمایاں لیڈر کے طور پر کیسے ابھرے ، وزیر اعظم آفس نے ویڈیو جاری کر دی

عمران خان عالمی سطح پر نمایاں لیڈر کے طور پر کیسے ابھرے ، وزیر اعظم آفس نے ویڈیو جاری کر دی
July 12, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان  عالمی سطح پر نمایاں لیڈر کے طور پر کیسے ابھرے ، وزیراعظم آفس نے عالمی اور سفارتی محاذ پر وزیراعظم کی کامیابیوں کی ویڈیو جاری کردی ۔  ویڈیو میں دو سال کے اہم واقعات کو دکھایا گیا، دوسری طرف دوسری ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ کپتان کا بڑھتا ہوا پاکستان چھاگیا۔

ویڈیو کے مطابق عمران خان  کی عالمی سطح پر مقبولیت کا اعتراف کیا گیا، سعودی عرب، یو اے ای اور امریکا کے ساتھ مثالی تعلقات کا تذکرہ بھی کیا گیا، ایران اور سعودی عرب کا تناؤ ختم کرنے سمیت دو سالوں کے اہم واقعات ویڈیو کا حصہ ہیں۔

ویڈیو میں دکھایا گیا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئیں جبکہ خطے میں امن کیلئے پاکستانی کردار کو بھی اجاگر کیا گیا، افغان امن عمل میں پاکستانی کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے کا تذکرہ شامل ہے۔

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ہیش ٹیگ کپتان کا بڑھتا ہوا پاکستان چھاگیا، ہزاروں لوگوں نے خیالات کا اظہار کرکے کپتان کا بڑھتا ہوا پاکستان کو ٹاپ ٹرینڈ بنا دیا۔