Monday, September 16, 2024

عمران خان‘ طاہر القادری‘ اسد عمر سمیت 27 افراد کے وارنٹ گرفتاری

عمران خان‘ طاہر القادری‘ اسد عمر سمیت 27 افراد کے وارنٹ گرفتاری
February 10, 2016
اسلام آباد (92نیوز) دھرنا تو عرصہ ہوا ختم ہوچکا مگر دھرنے کے اثرات اور نتائج ابھی تک ختم نہیں ہوئے۔ ایمپلی فائر ایکٹ خلاف ورزی کیس میں ڈی جے بٹ کی بریت کی درخواست مسترد۔ اسلام آباد میں اسسٹنٹ کمشنر نے عمران خان‘ طاہر القادری اور اسد عمر سمیت ستائیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد نے دھرنوں میں لاو¿ڈ اسپیکر کے غلط استعمال کے مقدمے میں عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری سمیت 27نامزد سیاسی شخصیات کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن وقاص رشید کی عدالت میں ڈی جے بٹ کی بریت کی درخواست کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹر کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ دھرنوں میں لاوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر آصف نذر عرف ڈی جے بٹ کے علاوہ عمران خان‘ علامہ طاہر القادری‘ اسد عمر اور سیف اللہ نیازی سمیت 27افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ڈی جے بٹ کے علاوہ دیگر نامزد افراد پیش نہیں ہوئے‘ ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے جائیں۔ کیپٹن وقاص رشید نے پراسیکیوٹر کی استدعا پر عمران خان اور طاہر القادری سمیت 27نامزد افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا جبکہ ڈی جے بٹ کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے سماعت 23فروری تک ملتوی کردی۔