Thursday, March 28, 2024

عمران خان  شمالی وزیر ستان میں آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منائیں گے

عمران خان  شمالی وزیر ستان میں آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منائیں گے
July 16, 2015
اسلام آباد(92نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عید کےروز بنوں جائیں گے جہاں وہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ  اپنی عید منائیں گے،کپتان نے دوسری شادی کے بعد پہلی عید اپنی اہلیہ ریہام خان کے ساتھ ہفتے کو کسی سیاحتی مقام پر گزارنے کا بھی پروگرام بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ ریہام خان کے ساتھ پہلی عید  بنوں میں کل شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے ساتھ عید سے پہلے ہی عید منا لیں گےکل وہ سارا دن شمالی وزیرستان کے متاثرین کے کیمپ میں گزاریں گے۔ عمران خان  نے ہفتے کے دن اپنی اہلیہ ریہام خان کے ساتھ کسی سیاحتی مقام پر گزارنے کا پروگرام بنا لیا۔ آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منانے کےلئے سفر کا شیڈول بھی فائنل کر لیا گیا ہےوہ کل صبح نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے۔ شمالی وزیرستان کے متاثرین افراد کے ساتھ عید منانے پر ریہام خان کا کہنا تھا کہ وہ آئی ڈی پیز کے دکھ میں برابر کا شریک ہونا چاہتے ہیں اور عید سادگی سے منائیں گے۔ ابھی تک  عمران خان اور ان کی فیملی کے علاوہ تاحال کسی سیاستدان نے آئی ڈی پیز کے ساتھ عید منانے کا اعلان نہیں کیا ہے۔ اس سے پہلے عمران خان نے گزشتہ سال عیدالفطر شمالی وزیرستان کے متاثرہ افراد کے ساتھ اور عید الضحیٰ دھرنے میں منائی تھی۔