Friday, May 17, 2024

عمران خان شریفوں کا پیچھا چھوڑیں اور اپنی پارٹی کا شیرازہ بکھرنے سے بچائیں : دانیا ل عزیز ،طلال چودھری

عمران خان شریفوں کا پیچھا چھوڑیں اور اپنی پارٹی کا شیرازہ بکھرنے سے بچائیں : دانیا ل عزیز ،طلال چودھری
September 18, 2016 ویب ڈیسک

لاہور(92نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین کےرائیونڈمارچ کےاعلان پرحکومتی رہنماؤں نے کپتان   کو سخت   تنقید کا نشانہ  بنایا اور کہا کہ وہ شریفوں کا پیچھا چھوڑیں اور اپنی پارٹی کا شیرازہ بکھرنے سے  بچھائیں تفصیلات کےمطابق کپتان کےرائیونڈ مارچ کےاعلان نےحکومتی  رہنماؤں کاپارہ چڑھادیا۔

مسلم لیگ ن کےرہنمادانیال عزیزنےنانئٹی ٹونیوزسےبات چیت کرتےہوئےپی ٹی آئی چیئرمین پرکڑی تنقیدکی اورالزام لگایاکہ  عمران خان  لاشوں کی سیاست کرنا چاہتے ہیں وہ شیشے کےگھر میں بیٹھ کر دوسروں کو پتھر مارنا بندکریں۔ مسلم لیگ ن کےرہنماطلال  چودھری نےکپتان پر طنزکی کہ عمران خان شریفوں کو چھوڑو، اپنی پارٹی کا شیرازہ سمیٹو۔انہوں نےکہاکہ رائیونڈکوئی روایتی جلسہ گاہ نہیں  پی ٹی آئی والےذمہ داری کاثبوت دیں گےتوہم جلسہ کرنےدیں گے۔