Sunday, September 8, 2024

عمران خان شادی ضرورکریں لیکن 9ستمبر تک انتظار کریں : ماہر فلکیات سامعہ خان

عمران خان شادی ضرورکریں لیکن 9ستمبر تک انتظار کریں : ماہر فلکیات سامعہ خان
July 12, 2016
لاہور(92نیوز)ماہر فلکیات سامعہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان شادی ضرور کریں، لیکن نو ستمبر تک انتظارکرلیں، اس کے بعد شادی کامیاب بھی ہو گی اورکاروبارِ سیاست بھی خوب چمکے گا۔ تفصیلات کےمطابق  نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرفلکیات سامعہ خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے ماضی میں بھی پیش گوئی کی تھی کہ عمران خان تیسری شادی ضرور کریں گے اب اگر انہوں نے تیسری شادی کرنی ہے تو نوستمبر دوہزار سولہ تک ضرور انتظار کریں اگر انتظار نہ کیا گیاتو شادی کی کامیابی کے امکانات کم ہوں گے نوستمبر کے بعد عمران خان جب چاہیں شادی کر سکتے ہیں۔ سامعہ خان کا کہنا تھا کہ تیسری شادی کا عمران خان کے وزیراعظم بننے سے کوئی تعلق نہیں تاہم یہ ضرور ہے کہ تیسری شادی ان کی سیاست پر بھی مثبت اثر چھوڑے گی۔ ماہرفلکیات کا کہنا تھا کہ نوستمبر کے بعد عمران خان کی ازدواجی زندگی اور سیاسی زندگی دونوں میں بہتری کے امکانات دیکھ رہی ہوں۔