Friday, April 26, 2024

عمران خان سے ہر چیز کا حساب لیں گے، شہباز شریف

عمران خان سے ہر چیز کا حساب لیں گے، شہباز شریف
July 26, 2019
 لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا عمران خان سے ہر چیز کا حساب لیں گے۔ چیئرنگ کراس پر شہباز شریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا لاہور سے کراچی تک سب حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ جھوٹ فریب اور محض الزامات پر مبنی حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔ شہباز شریف نے کہا نواز شریف کے دور میں روٹی 5 روپے کی تھی آج پندرہ روپے کی ہوگئی ہے۔  احتساب کے نام پر بدترین انتقام لیا جا رہا ہے۔ تاجر ، کسان اور عوام آج اپوزیشن کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے کہا نواز شریف کا قصور یہ ہے کہ انہوں نے ملک کے اندھیرے دور کیے۔ عمران خان یاد رکھو اورنج لائن ٹرین بھی ضرور چلے گی۔ یہ سمجھتے تھے کہ نواز ، شہباز ، حمزہ اور ان کے خاندان کو جیل میں ڈال کر دبا لیں گے۔ عمران خان سے ہر چیز کا حساب لیں گے۔